• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں کے کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کو 24گھنٹے آن کال رہنے کا حکم

ملتان( سٹاف رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتالوں میں تعینات کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کو 24 گھنٹے آن کال رہنے کا حکم دیا ہے تاکہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے،اس سلسلے میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،جس میں صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ہیلتھ،ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے ایم ایس،کنسلٹنٹ ڈاکٹروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کنسلٹنٹ ڈاکٹر اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ و تحصیل ہسپتال میں ہفتے میں 7 دن 24 گھنٹے آن کال ہوں گے،صرف کنسلٹنٹ ڈاکٹر ہی مریض کو ٹھوس وجہ پر کسی اور ہسپتال ریفر کرسکیں گے اور ریفرل فارم پر وہ وجہ درج کی جائے گی جس پر کنسلٹنٹ ڈاکٹر اپنے دستخط بھی کرے گا،ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔
تازہ ترین