• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمونیے سے بچاؤکیلئے عوام کو آگاہی کی ضرورت ہے:ڈاکٹر نوید انجم

ملتان (سٹاف رپورٹر) نمونیا سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر سیمینارسےخطاب کرتےہوئےہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ امراض سینہ و تپ دق پروفیسر ڈاکٹر نوید انجم نے کہا کہ بچوں ،بوڑھوں کو نمونیے کی بیماری سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے متعلق عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ نمونیا نظام تنفس کے راستے یا پھیپھڑوں میں انفیکشن کو کہا جاتا ہے۔ اس کی ابتدائی علامات نزلہ اور زکام ہے۔نمونیا ہونے کی صورت میں جسم میں آکسیجن کی مقدار کم ہوتی جاتی ہے اور نتیجتاً یا تو جسمانی اعضا ناکارہ ہوجاتے ہیں۔ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال نمونیا کے باعث 70 ہزار سے زائد بچے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔نمونیا کا شکار تمام عمر کے افراد ہوسکتے ہیں لیکن چھوٹے بچے اور بہت زیادہ بزرگ افراد اس کے باعث موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔
تازہ ترین