آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

واپڈا ورکرز یونین کا مطالبات کیلئے 28نومبر کو صوبہ گیر احتجاج کا اعلان

پشاور (وقائع نگار) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا نے پسکو میں خالی آسامیوں پر بھرتی میں غیر معمولی تاخیر اور گمنام درخواستوں پر پسکو آفیشلز اور آفیسرز کے خلاف کارروائی پر پسکو انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28نومبر2019ء کو صوبہ گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے یہ اعلانصوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال نے صوبائی ایگزیکٹو باڈی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری نورالامین حیدرزئی نے واضح کیا کہ عرصہ دراز سے پسکو انتظامیہ اور یونین کے مابین پسکو محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ادارہ پسکو ترقی کیلئے J.W.C میٹنگ کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے پسکو ملازمین میں غیر معمولی تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے حکومت‘ وزارت پاور ڈویژن ‘واپڈا اتھارٹی اور پسکو انتظامیہ پر زور دیا کہ 28نومبر 2020ء سے قبل J.W.C میٹنگ کا اہتمام سمیت پسکو میں خالی آسامیوں پر فی الفور بھرتی شروع کی جائے بصورت دیگر28نومبر کو صوبہ گیر احتجاج کر کے آئندہ کیلئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

پشاور سے مزید