• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں برفانی کیکڑا، ریکارڈ قیمت میں فروخت

جاپان میں برفانی کیکڑا، ریکارڈ قیمت میں فروخت


جاپان میں ایک برفانی کیکڑا (اسنو کریب) 50 لاکھ ین یعنی 46 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے جس کی قیمت پاکستانی روپے میں 70 لاکھ روپے بنتی ہے۔

جاپان کے شہر ٹوٹوری کے ایک بازار میں سوا کلو وزنی برفانی کیکڑے (اسنو کریب) کو فروخت کےلیے لایا گیا تو لوگوں کی دلچسپی کی وجہ سے اس کی بولی لگانی پڑی۔

اس کیکڑے کی لمبائی 14.6 سینٹی میٹر ہے جس نے اسی علاقے سے ملنے والے ایک اور برفانی کیکڑے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جو گزشتہ برس 18 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا تھا ۔

انتہائی مہنگی قیمت پر فروخت ہونے والے اس کیکڑے کو ملک کے مہنگے ترین ریسٹورنٹ میں کھانے کےلیے پیش کیا جائے گا لیکن یہ صرف چند امیر افراد کی پلیٹوں میں ہی سرف ہوگا۔

جاپان میں برفانی کیکڑے ایک مرغوب اور مہنگی غذا کا درجہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر سال برفانی کیکڑوں کی تلاش کا ایک دور چلتا ہے اور اس سال وہ سلسلہ رواں ہفتے شروع ہوا ہے اور آج اس سلسلے کی پہلی نیلامی ہوئی ہے۔

یہ کیکڑے اوساکا اور ہیروشیما کے وسط میں واقع ہونشو کے علاقے کے قریب پائے جاتے ہیں۔

تازہ ترین