• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان آج واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ترک صدر اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات میں مختلف امور پر بات چیت کی جائے گی جس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کابھی انعقاد کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ امریکا روانگی سے قبل رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں شام میں ترکی کے ملٹری آپریشن، فتح اللہ گولن کی تنظیم کے خلاف ان کی کارروائیوں پر بات چیت ملاقات کے ایجنڈے کا اہم موضوع ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی کے امور، فوجی اور دفاعی صنعتوں میں تعاون، معاشی اور تجارتی تعلقات پر بھی بات ہوگی۔

تازہ ترین