• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مس انٹرنیشنل کا تاج تھائی حسینہ کے سر سج گیا

مس انٹرنیشنل کا تاج تھائی حسینہ کے سر سج گیا


جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں سجے مس انٹرنیشنل کے مقابلے میں پہلی بار ایک تھائی حسینہ نے مس انٹرنیشنل کا تاج سر پر سجا لیا۔

ایونٹ میں دیس دیس کی 82حسیناؤں نے اپنے حسن کے جلوے بکھیرے لیکن 25سالہ فارماسسٹ سریتھورن بنٹ مس انٹرنیشنل کا تاج سر پر سجا کریہ مقابلہ جیتنے والی پہلی تھائی حسینہ بن گئیں۔

دوسرے نمبر پر میکسیکو جبکہ تیسرے نمبر پر یوگنڈا کی حسینہ رہی۔

مقابلے میں حاضرین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ٹی وی پر بھی لاکھوں افراد نے اس ایونٹ کو دیکھا۔

تازہ ترین