• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکن ڈش ٹاکوکی سب سے لمبی لائن تیار، عالمی ریکارڈ قائم

میکسیکن ڈش ٹاکوکی سب سے لمبی لائن تیار، عالمی ریکارڈ قائم


یوں تو دنیا میں چٹ پٹے مزیدار کھانا کھانے کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن جناب میکسیکو کے عوام کا دل مزیدار ٹاکو کھانے کا کچھ یوں للچایا کہ دنیاکی سب سے لمبی ٹاکو لائن ہی بنا ڈالی اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

میکسیکو میں 25 ماہر شیفس اور ڈیڑھ سو رضاکاروں نے بارہ گھنٹوں کی محنت کے بعد 15سو کلو گوشت اور 12سو کلوٹورٹیلا، اور مختلف ساسز سے 335 فٹ لمبی ٹاکوز کی لائن تیار کی اور نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

اس ریکارڈ کو جلد باقاعدہ ورلڈ ریکارڈ بک میں رجسٹرڈکیا جائیگا جبکہ اس ایونٹ میں بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اور خوب مزے سے ٹاکو کی مفت کی دعوت اُڑائی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 246 فٹ لمبی ٹاکو لائن کا تھا۔

تازہ ترین