• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی ایس پی پلس، فرانس اور جرمنی کا پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان

چودھری سرور کی فرانس اور جرمنی کے سفیروں سے مشترکہ ملاقات


فرانس اور جرمنی کے سفیروں نے جی ایس پلس اسٹیٹس کی تجدید کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

فرانس کے سفیر مارک بریٹی اور جرمن سفیر برنارڈشلک نے اس عزم کا اظہار لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ دورہ بھارت کے دوران جرمن چانسلر کی جانب سے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر ان کے شکر گزار ہیں۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی وجہ سے پاکستان کو اب تک 15 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کے سفیر مارک بریٹی اور جرمن سفیر سے مشترکہ ملاقات انتہائی کامیاب رہی، دونوں ممالک نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی تجدید کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا سمجھ چکی ہے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں مکمل تحفظ اور سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین