• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاروچ پورٹ:فروزن گوشت سے20ملین پونڈز مالیت کی کوکین برآمد

لندن (پی اے) ایک لاری کے عقبی حصے میں منجمد گوشت سے کوکین برآمد ہونے کے بعد ڈرائیور کے خلاف اے کلاس منشیات امپورٹ کرنے کی کوشش پر چارج عائد کر دیا گیا۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق پکڑی گئی کوکین کی مارکیٹ میں قیمت 20 ملین پونڈز ہے۔ بارڈر فورس کے افسران کو پیر کو 200 کلوگرام کوکین کے پیکجز ہاروچ پورٹ پر ٹرک کے عقبی حصے میں رکھےگوشت میں سے ملے۔ ٹرک ہالینڈ سے آ رہا تھا اور ڈرائیور رابرٹ ٹرومپ کا تعلق نیدرلینڈز میں ہلیگام سے ہے، جسے گرفتار کر لیا گیا۔ مسٹر ٹرومپ کو کولچسٹر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جسے ریمانڈ پر حراست میں دے دیا گیا ہے۔ 48 سالہ ڈرائیور کو 12 دسمبر کو چیلمسفورڈ کرائون کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔ نیشنل کرائم ایجنسی کے برانچ کمانڈر جیکی بیئر نے کہا کہ ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے ہماری تحقیقات جاری ہیں، تاہم یہ کہا جا سکتا ہے کہ کرمنل نیٹ ورک کے منافع پر قابل ذکر چوٹ لگی ہے اور اسکے نتیجے میں ان کی کارروائیاں معطل ہوگئی ہیں۔
تازہ ترین