کراچی (نیوزڈیسک )امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات سے متعلق کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ،دوسری جانب وائٹ ہائوس اہلکارنے کہا ہے کہ سفیر بل ٹیلر کا بیان محض مفروضوں اور افواہوں پر مبنی ہے‘‘۔وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سٹیفنی گریشم نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ جعلی سماعت نا صرف بورنگ ہے، بلکہ یہ ٹیکس دینے والوں کے وقت اور ٹیکس کا ضیاع بھی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات سے متعلق کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا آیا امریکہ کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برخواست کیا جائے یا نہیں۔بدھ کودو کلیدی اہلکار وں نےاپنا بیان ریکارڈ کرایا ۔