• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کے پاس مشروط اجازت کااختیار ہے،ملائکہ بخاری

کراچی (ٹی وی مانیٹرنگ ڈیسک) قانون کی جب بات ہوتی ہے تشریح کی بات آتی ہے تو ہمیشہ وکیل مختلف رائے دیتے ہیں اس میں کوئی نئی بات نہیں ہے اور پھر فیصلہ ہوتا ہے کہ کیا صحیح تشریح ہے جہاں تک وزارتِ قانون کی بات ہے فروغ نسیم نے تفصیلی طور پر بتادیا ہے کہ ہمارے پاس یہ اتھارٹی ہے قانون یہ اجازت دیتا ہے کہ جو آرڈر ڈیمفٹ کرے وہ آرڈر پاس کریں۔ ایسی کئی مثالیں موجود ہیں قانون کے اندر جہاں پر ایسا ہوا ہے ایک کیس ہے 2004 ءء کا جہانگیر بدر کا جہاں واضح طو رپر لکھا ہے اور ایسا ہوا ہے کہ کسی کو باہر جانے کی اجازت دی گئی عمرہ کی بنیاد پر شیورٹی بانڈ کے ذریعے اور جو ہم کر رہے ہیں اس کی بنیاد 1981 کا آرڈیننس ایگزیکٹ کنٹرول رولز 2010 ءء اور کیس لا کی تینوں کی تشریح کوساتھ ملا کر ہماری قانونی رائے یہ ہے کہ اس کے اندر ہمارے پاس یہ استحقاق ہے کہ ہم ایسا ایک ایسی کنڈیشن رکھ سکیں اور غیر مشروط طور پر اجازت نہ دی جائے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کی رہنما ملائکہ بخاری نے جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں میزبان منیب فاروق سے کیا پروگرام میں مسلم لیگ نون کے رہنما مصدق ملک اور تجزیہ کار سلیم صافی بھی شامل گفتگو رہے۔
تازہ ترین