• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی جی لائیو اسٹاک کی زیرصدارت اجلاس‘ ایکسپوکی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

کوئٹہ(خ ن) بلو چستان لائیو اسٹاک ایکسپو 2019کے حوالے سے اجلاس ڈ ائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک ڈاکٹر غلام حسین کی صدارت میں ہوا، جس میں لائیو اسٹاک کے افسران کے علاوہ ہوم ڈیپارٹمنٹ ،فنانس ڈیپارٹمنٹ بورڈ آف انوسٹمنٹ اور بدر ایکسپو کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں ایکسپو کے دوران سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مہمانوں کی آمدورفت اور رہائش کے انتظامات کے جائزہ کے ساتھ مہمانو ں کی سہولت کے لئے پاکستان انٹر نیشنل ائیرپورٹ کوئٹہ پر ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں ایکسپوکے دوران عوام کی سہولت کیلئے فوڈ کورٹس کے انتظامات پر بھی غور کیا گیا جبکہ بد ر ایکسپو کے نمائندے نے ایکسپو2019کے حوالے سے اپنی کارکردگی سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اجلا س کے آخر میں ڈائریکڑ جنرل نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایکسپو کے حوالے سے تیاریوں کو تسلی بخش قرار دیا ۔
تازہ ترین