آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نیشنل گیمز‘ واپڈا نے ٹیبل ٹینس ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈلز جیت لئے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) واپڈا نے آرمی کو شکست دیکر نیشنل گیمز ٹیبل ٹینس مرد و خواتین ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈلز جیت لئے۔ فائنل میں واپڈا کے محمد رمیض نے آرمی کے سلمان ورک کو گیارہ پانچ‘ گیارہ پانچ‘ سات گیارہ‘ بارہ دس سے‘ عاصم قریشی نے فیضان ظہور کو بارہ دس‘ گیارہ سات‘ گیارہ سات‘ بلال یاسین نے عبید شاہ کو سات گیارہ‘ آٹھ گیارہ‘ سولہ چودہ‘ گیارہ آٹھ‘ گیارہ پانچ سے شکست دیکر گولڈ میڈلز اپنے نام کئے۔ خواتین فائنل میں واپڈا کی شبنم بلال نے آرمی کی عائشہ فہیم کو گیارہ پانچ‘ گیارہ چھ‘ گیارہ تین‘ صنم یاسین نے ثناء مظفر کو گیارہ آٹھ‘ گیارہ سات‘ تیرہ گیارہ‘ سعدیہ فلک نے سیماب کو گیارہ تین گیارہ چھ اور گیارہ چھ سے شکست دیکر گولڈ میڈلز حاصل کئے۔ قبل ازیں پہلے سیمی فائنل میں واپڈا نے سندھ کو تین صفر جبکہ آرمی نے ریلوے کو تین ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

پشاور سے مزید