• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہزادہ چارلس 71 برس کے ہو گئے


برطانوی شاہی خاندان کے چشم و چراغ اور ملکہِ برطانیہ کے صاحبزادے پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس 71 برس کے ہو گئے،برطانیہ میں شہزادے کی سالگرہ کا جشن جاری ہے۔

ملکہ الزبتھ دوئم اور شہزادہ فلپ کے سب سے بڑے بیٹے پرنس چارلس 14نومبر 1948 کو لندن میں پیدا ہوئے۔

شہزادہ چارلس دو جون انیس سو ترپن کو اپنی والدہ کی تاجپوشی پر ولی عہد بنے جبکہ 1970میں انہوں نے گریجویشن کیا جس کے بعد انہوں نے برطانیہ کی بحری اور ہوائی فوج میں بھی خدمات انجام دیں۔

شہزادہ چارلس کی شادی 29 جولائی 1981کولیڈی ڈیانا سے انجام پائی لیکن اختلافات کے باعث ان میں 1996میں علیحدگی ہوگئی۔

بعدازاں شہزادہ چارلس نے اپنی دیرینہ دوست کمیلا پارکر سے 2005میں دوسری شادی کر لی۔

تازہ ترین