• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے خورشیدشاہ‘اعجازجکھرانی کے فرنٹ مین کو گرفتار کرلیا

سکھر(ایجنسیاں)نیب نے خورشید شاہ اور اعجاز جکھرانی کے فرنٹ مین عبدالرزاق بہرانی کو گرفتارکرکے احتساب عدالت میں پیش کردیا‘ عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو پندرہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، ملزم پر خورشید شاہ کے اکاؤنٹ میں پچیس لاکھ روپے منتقل کرنے کا الزام ہے ‘ نیب سکھر نے عبدالرزاق بہرانی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا ہے کہ ملزم عبدالرزاق بہرانی کروڑوں روپے خورشید شاہ کے اکاونٹس میں منتقل کرتا رہا ہے‘گرفتار ملزم جیکب آباد کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز میں بھی خرد برد کرتا رہا ہے، رزاق بہرانی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے بے نامی اثاثوں کا مالک ہے،گرفتار ملزم رزاق ،اعجاز جکھرانی اور انکے اہلخانہ کو کروڑوں مالیت کی جائداد خرید کر دیتا رہا ہے، ملزم پر سپریم کورٹ میں بھی فنڈز کی خرد برد کی پٹیشن دائر ہے ،گرفتار ملزم کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ابتدائی طور پر رزاق بہرانی نے خورشید شاہ کے اکاؤنٹ میں 25 لاکھ منتقل کیے جن کا ریکارڈ سامنے آگیا ہے‘عدالت نے ملزم کو پندرہ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 29 نومبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔
تازہ ترین