• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمران نیازی این آر او دے سکتے ہیں نہ لے سکتے ہیں، شہبازشریف

عمران نیازی این آر او دے سکتے ہیں نہ لے سکتے ہیں، شہبازشریف


لاہور (ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے ساڑھے 7 ارب روپے کے انڈیمنٹی بانڈ کو ”تاوان “ قرار دیتے ہوئے جمع کرانے سے صاف انکار کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی ساڑھے 7ارب کے بانڈز کے ذریعے یہ دکھاناچاہتے ہیں کہ انہوں نے نواز شریف سے پیسے نکلوالئےجو قوم کو گمراہ کرنے کی سوچ ہے‘ عمران نیازی این آر او دے سکتے ہیں نہ لے سکتے ہیں‘ایک انسانی مسئلے کو سیاسی رنگ دیا گیا لہذا نوازشریف کی صحت پر سیاست بند ہونی چاہیے۔

اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے‘ کیا پرویز مشرف سے کوئی بانڈ مانگاگیا تھا‘ اللّٰه ‎نہ کرے کہ نواز شریف کو زہر دیا گیا ہو‘ اگر ایسا کچھ ہوا تو اسے ضرورقوم کے سامنے لائیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ماڈل ٹاؤن میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ محمد شہباز شریف نے کہا کہ 20روز سے زیاد ہ گزرچکے ہیں وزیر عظم او ران کی ٹیم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے سنگ دلی اور چھوٹے ذہن کے ساتھ سیاسی کھیل جاری رکھے ہوئے ہے جو قابل مذمت ہے۔

تازہ ترین