• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100 سے زائدن لیگی ایم پی ایز نے قائمہ کمیٹیوں سےاستعفے دیدئیے

 لاہور(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے100 سے زائد اراکین صوبائی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین اور گرفتاری اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف احتجاجاً پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کیلئے اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادئیے ۔ ملک ندیم کامران ، چوہدری محمد اقبال ، سمیع اللہ خان اور دیگر نے استعفے جمع کرائے ۔ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ سے بھی رابطہ کیا جو قیادت سے مشاورت کے بعد آگاہ کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ندیم کامران نے کہا کہ ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل مکمل نہیں کر سکی اور حکومت کی نالائقی کی وجہ سے اب تک 40میں سے صرف 21قائمہ کمیٹیاں تشکیل پا سکی ہیں ۔

تازہ ترین