• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ٹارگٹ کلرز کی فائرنگ ،ڈی ایس پی شہید ،محافظ سمیت 4زخمی

پشاور(نمائندہ جنگ) تھانہ چمکنی کی حدود میں دلہ زاک روڈ پر کار سوار ٹارگٹ کلرز نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی ٹی ڈی کو نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں محافظ اور ڈرائیور سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ٗکائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے افیسر گھر سے کار پرپولیس لائنز آرہے تھے دلہ زاک روڈ پرمسلح ملزمان نے گولیوں کی بوچھاڑ کردی ،سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کا مقدہ درج کرلیا ۔کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ڈی ایس پی غنی خان میاں گجر میں گھر سے کلٹس موٹرکارنمبر اے اے جی 111میں ڈرائیور ناصر اور گن مین راشد سمیت ڈیوٹی کے لئے پولیس لائنز پشاور آرہے تھے ساڑھے نو بجے کے قریب دلہ زاک روڈ پر آلٹو موٹرکار میں سوار ٹارگٹ کلرز نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی غنی خان موقع پر شہید جبکہ ان کے گن مین ٗڈرائیور ٗپکوڑہ فروش راہ گیر سلمان اور مسماۃ بسرا فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے۔

تازہ ترین