• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر مالکان کو نوٹس دینے کی منظوری

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ترقیاتی منصوبوں، کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کیلئے آلات کی خریداری اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر 115مالکان کو مسمارگی کے نوٹسز جاری کرنے سمیت دیگر امور کی منظوری دیدی گئی۔ صدر کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئر شہزاد تنویر کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں انہوں نے نئے پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ بریگیڈئر اعجاز قمر کیانی کا تعارف کرایا۔ جنہوں نے خطاب میں کہا کہ انکی تمام تر کاوشیں رفاع عامہ اور اجتماعی مفاد کیلئے ہونگی۔ اجلاس میں عارضی ملازمین ڈاکٹرز/ ٹیچرز کی جاری مدت ملازمت میں توسیع، مرمت، ترقیاتی کاموں، کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال میں سکیورٹی سروسز کی خدمات سمیت دیگر معاملات کی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین