• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتازآباد پولیس کی جانب سےرانا سجا د کی گرفتاری کیلئے شادی کی تقریب میں دھاوے کی وڈیو وائرل

ملتان(سٹاف رپورٹر) ممتازآباد پولیس کی جانب سےرانا سجا د کی گرفتاری کے لئے شادی کی تقریب میں دھاوا بولنے کی وڈیو وائرل ہو گئی ،واضح رہے کہ پولیس کی جنرل بس سٹینڈ پر بھتہ مافیا کے خلاف مہم میں رانا سجا د کے خلاف کے بھی کارروائی جاری ہے جسکی گرفتاری کے لئے پولیس ہر ممکن کو شش کر رہی ہے ،گزشتہ روز ن لیگ کے رہنما رانا سجاد ایک شا دی کی تقریب میں موجود تھے کہ پولیس ممتازآباد تقریب مین پہنچی اور دلہے کے ساتھ سٹیج پر بیٹھے راناسجا کو گرفتار کر نے کی کو شش کی مگر عوام کی بڑی تعداد کی مزحمت پر پولیس کو نا کام لو ٹنا پڑا ۔
تازہ ترین