آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کیخلاف پسکو کا آ پر یشن

پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران خیبرسرکل کی ٹاسک فورسز نے پسکوخیبرسرکل کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف پسکو ٹاسک فورس خیبرڈویژن کی ٹیموں نے شیخ محمدی فیڈر سے منسلک علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 15 کنڈوں کو ہٹایا گیا،جبکہ 2 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے ، کنڈوں کے لئے استعمال ہونے والی ایک سپین ایل ٹی تار ،اتارکرضبط کرلی گئی اورذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

پشاور سے مزید