• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات العلوم الجامعہ صفتہ السلام کے زیر اہتمام دستار بندی تقریب کل ہوگی

بریڈفورڈ (محمد رجاسب مغل ) حیات العلوم الجامعہ صفتہ السلام کے زیر اہتمام 17 نومبر بروز اتوار دو بجے جشن عید میلاد النبی صلی اللہ وعلیہ وسلم کے موقع پر حیات العلوم الجامعہ صفتہ الاسلام میں درس نظامی کی تکمیل کرنے والے گیارہ علماء کی دستار بندی کی جائے گی ۔فضیلت الشیخ پیر محمد حبیب الرحمٰن محبوبی نقشبندی قادری کی زیر نگرانی اس عظیم الشان تقریب میں محفل قراءت ونعت اور ماہانہ گیارویں شریف کے پروگرام بھی ترتیب دیے گئے ہیں جس میں دنیا بھر سے مشائخ عظام ، ثنا ء خوان مصطفی، جید قراء حضرات اور نامور علمائے کرام مواعظ حسنہ سے نوازیں گے ۔
تازہ ترین