• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمبرج شائر میں منی بس حادثہ ا،یک شخص ہلاک، 19زخمی

لندن (پی اے) کیمبرج شائر میں منی بس کے کار کے ساتھ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 19زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق 16.51 پر کیمبرج شائر میں وڈ ہرسٹ اور بلوٹنشام گاؤں کے قریب پیش آیا تھا۔ دی ایسٹ آف انگلینڈ ایمبولینس سروس نے بتایا کہ اس حادثے میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہو گیا۔ حادثے کے بعد انویسٹی گیشنز کیلئے سڑک کو 12 گھنٹے سے زائد بند رکھا گیا تھا۔ چھ افراد کو ہنچنگ بروک ہسپتال لے جایا گیا جبکہ 14کو ایڈنبروکس لے جایا گیا۔ تمام زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن ان کے زخموں کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔ ایمبولینس سروس نے بتایا کہ ہم نے 10 ایمبولینسز، ایک ریپڈ رسپانس وہیکل، دی ہیزرڈس ایریا رسپانس ٹیم اور دو ائر ایمبولینسز جائے حادثہ پر بھیجی تھیں۔ اس حادثے کے بعد 1000 کے قریب افراد نے ایک پٹیشن پر دستخط کئے ہیں، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جنکشن پر امپروومنٹ کیلئے کام کیا جائے۔ جنکشن سے 500 میٹر دوری پر واقع کلیننگ سروس کے اونر نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب چوراہے پر حادثہ پیش آیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حادثے کے بعد ایک ہیلی کاپٹر کی آواز سنی تھی لیکن میں نے کچھ زیادہ نہیں سوچا، کیونکہ وہاں حادثات باقاعدگی سے پیش آتے ہیں۔
تازہ ترین