سیئول(جنگ نیوز) سیئول نے فوجی اخراجات کیلئے5ارب ڈالرسالانہ کاامریکی مطالبہ مستردکردیا۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے جنوبی کوریا سے کہا ہے کہ وہ ملک میں تعینات امریکی فوجیوں کے اخراجات پورے کرنے کیلئے مزیدرقوم ادا کرے یعنی قبل ازیں ادا کی جانےوالی رقم سے5گنازیادہ 5 ارب ڈالرسالانہ اداکرے۔ انہوں نے یہ بات سیئول میں دفاعی پالیسی کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب سےکہی ہے۔ اس موقع پرانہوں نےامریکی وجنوبی کوریائی مشترکہ فوجی مشقوں کےحوالے سےشمالی کوریا کےساتھ جاری مذاکرات کے تناظر میں لچک پیداکرنےکوبھی اہم قرار دیا۔ انہوں نے اگلےماہ شروع ہونے والی فوجی مشقوں کو تبدیل یا منسوخ کرنے کا کوئی حوالہ نہیں دیا۔ امریکی وزیر دفاع کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب شمالی کوریا نے 14 نومبرکو کہا تھا کہ اُس نےمذاکرات کی نئی امریکی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔