پشاور(نمائندہ جنگ) پشاور ہائیکورٹ نے آزادی مارچ کے شرکا کو سڑکوں کی بندش سے روک دیا ، اور حکم امتناع جاری کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہوں سمیت تمام فریقین سے جواب مانگ لیا ، عدالت عالیہ نے کہا کہ ہم نے حکم اتناع جاری کردیا، احکامات پر عملدرآمد کرانا حکومت کا کام ہے۔جسٹس اکرام اللہ خان اورجسٹس وقاراحمد پر مشتمل دورکنی بینچ نے جے یو آئی سربراہان اورصوبائی حکومت سے چار روزمیں جواب طلب کرتے ہوئے سماعت28نومبرتک ملتوی کردی ، دورکنی بینچ نے شاہ فیصل اتمانخیل ایڈوکیٹ کی رٹ پٹیشن کی سماعت کی،رٹ میں جے یو آئی کے صدروجنرل سیکرٹری سمیت صوبائی حکومت اورمتعلقہ اضلاع کے کمشنرزوڈپٹی کمشنرز وغیرہ کوبھی فریق بنایاگیا ہے۔