• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ، طارق روڈ پر پارکنگ سہولت بند کرنیوالی عمارتوں کیخلاف کارروائی

کراچی(طاہرعزیز/ اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر میں ایسے پلازہ اور ملٹی اسٹوری بلڈنگز جن میں پارکنگ کی سہولت بند کردی گئی ہے ان کے خلاف ہفتے سے کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیاپہلے مرحلے میں صدر کے علاقے میں 22 اورطارق روڈ کی 9 عمارتوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے ظفراحسن نے کہا ہےکہ شہر میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنےکے لیے حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے ایسی تمام عمارتوں کے پارکنگ ایریاز کو بحال کیا جائے جہاں مالکان نے اب اسٹور،گودام بنا دئے ہیں یا دیگر مقصد کے لیے استعمال کی جارہی ہیں آپریشن میں انتظامیہ اور پولیس ساتھ ہوگی۔ انہوں نے شہر میں واقع عمارتوں میں رہائش پذیر ، کاروبار کرنے والے یادفاتررکھنے والے افراد سے کہاہے کہ وہ بند کی گئی پارکنگ کے بارے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو مطلع کریں ہم انہیں خالی کرائیں گے انہوں نے کہاکہ اس آپریشن کی نگرانی کے لیے ہم نے سینئرڈائریکٹر آشکار داور کی ذمہ داری لگائی ہے جبکہ ایسی عمارتوں کے باہر بینربھی آویزاں کردیئے گئے ہیں جو مالکان خود ایک دو روز میں پارکنگ ایریازکوخالی کردیں انہیں مہلت دی جاسکتی ہے بقیہ تمام عمارتوں کی پارکنگ ہماری ٹیمیں ہفتے سے کارروائی کرکے خالی کرائیں گی ایسی عمارتیں جن کے خلاف کارروائی کرنے جارہے ہیں اگر کسی نے خود خالی کردی ہے تو وہ بھی ہمارے عملے کے علم میں لائے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے نے کہاکہ یہ مہم اس فیصلے کا بھی حصہ ہے جس کے تحت سڑکوں پر لگے ہوئے پتھارے، ٹھیلے، فٹ پاتھوں پر تجاوزات ، چبوترے، شادی ہالوں کے سامنے پتھارے ہٹائے جارہے ہیں ابتدائی طور پر ایس بی سی اے نے گاڑیوں کے لیے پارکنگ بند کرنے والی عمارتوں کو جو فہرست جاری کی ہے ان میں صدر کے علاقے شاہراہ عراق پر مرشدبازار، ہانگ کانگ پلازہ، ڈاکٹرداؤدپوتاروڈ پر عبداللہ ہارون روڈ، دلدار سینٹر، زینب مارکیٹ، زیب النسااسٹریٹ پر کریم سینٹر، عبداللہ ہارون روڈ کوآپریٹومارکیٹ، شاہراہ عراق پروکٹوریہ سینٹر، عبداللہ ہارون روڈ چائنا شاپنگ مال، راجہ غضنفرعلی روڈ گل سینٹر، اولڈ سونا رسینٹر ، نیوسونار سینٹر، ایم اے جناح روڈ جاپان پلازہ، صدرایریا غفورآرکیڈ، اقراسینٹر ، ڈوسل بلڈنگ، کیپٹل سینٹر اور ریکس سینٹر، ایم اے جناح روڈ کی عمارتوں میں رفیق پلازہ ون، رفیق پلازہ ٹو، عبداللہ ہارون روڈ پر ہاشمی سینٹر، ہاشوسینٹر اور آغاخاں سوئم روڈپر دستگیرسینٹرشامل ہیں۔ضلع شرقی میں طارق روڈ میں جن بلڈنگز کے خلاف کارروائی کافیصلہ کیا ہے ان میں صائمہ سینٹر، رابی سینٹرشادمان اور مدینہ مال، سرسید روڈ پر دستگیرمال، فیصل سینٹر ون اور ٹو، عقب طارق روڈسخی سینٹر اورڈوپٹہ گلی آف طارق روڈ ٹیکسٹائل پلازہ فہرست میں شامل ہیں۔
تازہ ترین