• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کی سماہنی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ ،ایک شہری شہید

سما ہنی ( نامہ نگار، نمائندہ جنگ )بھارتی فوج کی سما ہنی سیکٹر پر درندگی جاری ہے ، گزشتہ روز سنائپر شوٹ سے ایک شہری شہیدہوگیا ۔علی ولد غلام حسین کھیتوں میں ٹریکٹر سے ہل چلا رہا تھا کہ بھارتی مورچے سے اسنائپرگن سےنشانہ بنایا گیاجس سے محمد علی موقع پر جام شہادت نوش کر گیا ،بھارتی فائرنگ سے میت اٹھانے میں دشواری پیش آئی، بھارتی فوج کا آئے روز سرحدی علاقے کے لوگوں کو نشانہ بنانے اور انہیں روز مرہ کے کام کاج سے روکنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تازہ ترین