• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمین کی مستقلی اور تنخواہیں ادانہ کرنے پرچیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی اور سیکرٹری فنانس کو شوکاز نوٹس

لاہور ( خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ملازمین کی مستقلی اور تنخواہیں ادانہ کرنے کے خلاف کیس پر چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی اور سیکرٹری فنانس پنجاب کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے۔ عدالت کا چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی اور سیکرٹری فنانس کو 21نومبر کو پیش ہونے کا حکم فاضل عدالت نے قرار دیا کہ کیوں نہ عدالتی حکم کی عدم تعمیل پر توہین عدالت کی کاروائی کی جائے ، لاہور ہائیکورٹ میں کاشف رزاق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔
تازہ ترین