• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

65 گاڑیوں سے سرچ لائٹس اتار دی گئیں، بغیرپرمٹ کے دو رکشے بند

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر آر ٹی اے کوئٹہ کے عملے نے ٹریفک پولیس اور لیویز فورس کے ہمراہ عالموچوک کوئٹہ پر پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں میں لگی سرچ لائٹس, اوور لوڈنگ, بغیر کاغذات اور پرمٹ اور اضافی سیٹوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے میں 65 گاڑیوں پر سے سرچ لائٹس اتار دیں بغیرپرمٹ کے دو عدد رکشوں کو بند کردیا گیا جبکہ پرمٹ، کاغذات،ڈرائیونگ لائسنس اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر 22 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔آر ٹی اے کے عملے نے کہا کہ اس طرح کی کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔
تازہ ترین