آپ آف لائن ہیں
ہفتہ یکم صفرالمظفر 1442ھ19؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نواز شریف کی منتقلی کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں، ن لیگ

نواز شریف کی منتقلی کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں، ن لیگ


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بیرون ملک منتقلی کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ن لیگ نے نوازشریف کی علاج کے لیے بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو طویل ہوائی سفر کی غرض سے طبی طور پر تیار کرنے کے لیے ڈاکٹرز کو 48 گھنٹے درکار ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹرز اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں کہ دوران سفر نواز شریف کو ممکنہ طبی پیچیدگی سے بچایا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوران سفر کسی بھی نوعیت کی طبی پیچیدگی نواز شریف کی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید