• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے اناڑیوں کا مشورہ نہ مان کر اچھا کیا، شجاعت

عمران خان نے اناڑیوں کا مشورہ نہ مان کر اچھا  کیا، شجاعت


مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کے اناڑی کھلاڑیوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ حکومتی رٹ قائم کریں مگر عمران خان نے ان اناڑی کھلاڑیوں کا مشورہ نہ مان کر فہم و فراست کا بڑا اچھا ثبوت دیا، مشرف کے دورحکومت میں بھی اکثر لوگ مشورہ دیتے تھے کہ وہ حکومتی رٹ قائم کریں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں یہ پہلا دھرنا ہوا، جس میں مولوی اور پولیس آمنے سامنے تھے مگر جھگڑا نہیں ہوا، لاٹھی گولی نہیں چلی، وزیراعظم عمران خان اور وزیرداخلہ اعجاز شاہ کو دھرنا کنٹرول کرنے کا کریڈٹ جاتا ہے، انہوں نے بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ حالات کو کنٹرول کیا۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیرداخلہ اعجاز شاہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے تجربے اور حکمت عملی سے سارے حالات کو بڑے اچھے طریقے سے کنٹرول کیا، ایک گلاس تک نہیں ٹوٹا، خدانخواستہ اگر حالات خراب ہو جاتے تو تصادم روکنا ممکن نہیں تھا۔

چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ اس سارے حالات کو کنٹرول کرنے میں اسلام آباد کی انتظامیہ بھی مبارکباد کی مستحق ہے، جنہوں نے ہزاروں افراد کے سامنے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین