• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹن حلقہ ساؤتھ سے ریچل ہوپکنز لیبر پارٹی کی امیدوار نامزد

لوٹن (شہزاد علی) لوٹن حلقہ ساؤتھ میں بہت بڑی تعداد میں پاکستانی کشمیری کمیونٹی آباد ہے اس حلقہ سے لیبر پارٹی نے ایگزیکٹو کونسلر لوٹن بارو ریچل ہوپکنز کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ وہ لوٹن نارتھ کے ریٹائر ہونے والے ایم پی کیلون ہوپکنز کی صاحبزادی ہیں۔ اس حلقہ سے گزشتہ انتخابات میں گیون شوکر نے لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر اپنی نشست برقرار رکھی تھی جو پہلی مرتبہ 2010 میں لیبر کے ٹکٹ پر ایم پی بنے ۔ ان سے قبل مارگریٹ موران اس حلقہ سے لیبر کی نمائندگی کرتی چلی آرہی تھیں جو پہلے آل پارلیمانی کشمیر کمیٹی کی چیئر پرسن بھی رہیں کچھ عرصہ قبل گیون شوکر نے لیبر پارٹی سےعلیحدگی اختیار کرلی۔ ٹوری پارٹی نے بیڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والے پرویز اختر کو اپنا امیدوار بنایا ہے جبکہ گیون شوکر بھی اس حلقہ سے امیدوار ہیں ۔ادھر لوٹن سے پہلے پاکستانی مئیر کا اعزاز پانے والے چوہدری محمد اشرف بطور آزاد امیدوار میدان میں اترے ہیں ۔ جبکہ گرین پارٹی نے بی فولی، بیسٹ فار لوٹن نے جان فرنچ اور بریگزٹ پارٹی نے گیری وارن کو ٹکٹ دیا ہے۔
تازہ ترین