• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کا ہنگامی اجلاس کل ہوگا

کراچی (پ ر) مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت محمد اقبال نون منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکریٹری عبدالحمید ڈاڈا و ڈپو عہدیداران اور اخبار فروشوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں اخبارات کے اسٹالوں کی بے دخلی اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے اخبار فروشوں پر تشدد، اخبار فروشوں کے خلاف جاری مہم کے باعث ایک اخبار فروش کے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے اور چورنگی ڈپو کے اخبار فروش شکیل کے بیٹے کی گرفتاری پر اخبار فروش برادری بے چینی کا  شکار ہے اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے مجلس عاملہ کا اجلاس پیر 18؍نومبر کو اخبار مارکیٹ میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
تازہ ترین