حب (نامہ نگار ) کراچی جانے والی مسافر کوچ مین آر سی ڈی شاہراہ پر وندر شہر میں حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں لطیف، آصف، طوبہ، سکلین،عاطق علی،جمعہ خان،جہاں محمد، رضیہ،طارق اور سلیم شامل ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمزکا بحران تیل سے آگے بڑھ کر عالمی سپلائی چین کو متاثر کر رہا ہے، تیل کا جھٹکا پہلا مرحلہ ہے، اصل بحران ابھی سامنے آنا ہے۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں سفیر پاکستان کامران اختر ملک کی سربراہی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
فلوریڈا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے خود مذاکرات کے لیے رابطہ کیا تھا، ایران کو اس کے جہازوں پر بھرا تیل فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔
24 سے 30 مارچ کے دوران ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 24 مارچ کے دوران بلوچستان کے علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
روسی ایوان صدر کریملن نے کہا ہے کہ ایران کے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب حملے عالمی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔
اسرائیلی ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونیوالے افراد کی عمریں 50 اور 80 سال ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا، رچی رچرڈسن میچ ریفری کی حیثیت سے میگا ایونٹ میں ڈیبیو کریں گے۔
آسٹریلیا میں بات کرتے ہوئے آئی ای اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے کہا کہ حالیہ توانائی بحران دنیا کے کسی بھی پچھلے بحران سے بڑا بحران ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تہران سے بات چیت سے متعلقہ بیان پر ردعمل دیا اور اسے وقت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحا ق ڈار نے عراقی ہم منصب فواد حسین سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
طالبان رجیم کی انتہاپسندی کے باعث افغانستان کے اندرمزاحمتی تحریکیں شدت اختیار کرگئیں۔
لندن میں یوم پاکستان کی روایتی تقریب کا انداز تبدیل کر دیا گیا اور تقریب پاکستان ہائی کمیشن کی بجائے ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے قومی پرچم کشائی کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہرزوگ نے کئی بار وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کو معاف کر دیں گے، مگر بعد میں وہ اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے۔
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پیٹرول پر 127 اور ڈیزل پر 200 روپے سے زائد کی سبسڈی دی ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ برینٹ کروڈ کی قیمت 109 ڈالر فی بیرل سے 94 ڈالر آئی تاہم دوبارہ 97 ڈالر سے اوپر چلی گئی۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب قومی جذبے اور جوش و خروش سے منائی گئی۔