آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ذی الحج 1441ھ7؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

زرداری اور فریال تالپور نے جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

اسلام آباد(این این آئی) سابق صدرآصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور نے جلد سماعت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ آصف زرداری اور فریال تالپور نے مقدمہ کراچی سے اسلام اباد منتقل کرنے کے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔اپیلوں پرسماعت آئندہفتے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی، ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل مئی 2019سے زیر التوا ہے،درخواست سینئر وکیل فاروق نائیک کے توسط سے دائر کی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید