• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان سمیع خدا کا خاص تحفہ ہیں، اشنا ، مجھ سے پیار کرنیوالوں کا احترام کرتا ہوں، گلوکار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ گلوکار عدنان سمیع خُدا کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہیں۔گزشتہ دِنوں ادکارہ اُشنا شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار عدنان سمیع کے لیے ایک پیغام جاری کیا ، اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے عدنان سمیع کی معروف حمد ’اے خُدا‘ سُنی اور اُن کے پاکستان کے بارے میں حالیہ جذبات پر افسوس ہوتا ہے۔‘اُشنا شاہ نے عدنان سمیع کو خُدا کا تحفہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ خُدا کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہیں، آپ کو اللہ نے ایک خاص ہنر دیا ہے، آپ کو تو اپنے ہنر کے ذریعے محبت پھیلانی چاہیے نا کہ لوگوں کو تقسیم کریں۔‘اداکارہ کے اِس ٹوئٹ پر عدنان سمیع بھی خاموش نہیں رہے اور اُن کو جواب دے دیا۔گلوکار عدنان سمیع نے لکھا کہ ’میں اُن سب کا احترام کرتا ہوں اور محبت کرتا ہوں جو ملک، نسل اور ذات پات سے قطع نظر ہو کر مجھ سے پیار اور میرا احترام کرتے ہیں۔‘اُشنا شاہ کے ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار ملے جلے الفاظ میں کیا ،واضح رہے کہ اِس سے قبل اُشنا شاہ نے پیز ا بوائے کا مذاق بناتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا جس پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے اداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین