• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیوائن جونسن جلد ایک سپر ہیرو کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)اگر یہ کہا جائے کہ اس وقت ہولی وڈ میں سب سے زیادہ کامیاب سپر ہیرو فلمیں بنائی جارہی ہیں تو غلط نہیں ہوگا، کیوں کہ ایسی ہی سپر ہیرو پر مبنی فلمیں سب سے زیادہ کمائی کررہی ہیں۔طویل عرصے سے رپورٹس تھی کہ ڈیوائن جونسن جلد ایک سپر ہیرو کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے اور اب اداکار نے خود اپنے سپر ہیرو کردار کا پہلا پوسٹر اور فلم کی ریلیز کی تاریخ مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔ایکشن کی دنیا کا حصہ بنتے ہوئے سپر ہیرو کردار ʼبلیک ایڈمʼ جلد سامنے آنے والا ہے، جو کوئی اور نہیں بلکہ ڈیوائن جونسن نبھاتے نظر آئیں گے۔اداکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا یہ سپر ہیرو کردار 2021 میں سینما اسکرینز پر ڈیبیو کرے گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ʼجیسے سب ہی بچے سوچتے ہیں، مجھے بھی اپنے بچپن میں ایک سپرہیرو بننے کی خواہش تھی، جس کے پاس شاندار طاقتیں ہوں، جو ہمیشہ لوگوں کو برائی سے بچائے۔ڈیوائن کے مطابق ʼمیرے لیے سب کچھ اس وقت تبدیل ہوا جب 10سال کی عمر میں سب سے بڑا سپر ہیرو سپرمین سامنے آیا، میں ہمیشہ سے سپرمین جیسا ہیرو بننا چاہتا تھا، لیکن پھر مجھے احساس ہوا کپ سپرمین وہ ہیرو تھا جو میں کبھی نہیں بن سکتا، کیوں کہ میں تو بہت ضدی تھا، لیکن میرا دل صاف تھا اور میں ایک اچھا بچہ تھا، بس میں ہر کام اپنے انداز سے کرنا چاہتا تھا۔انہوں نے لکھا کہ ʼاور اب اتنے سال گزرنے کے بعد میرے بچپن کا وہ خواب پورا ہوگیا، مجھے ڈی سی یونیورس کا حصہ بننے کا اعزاز ملا اور مجھے بلیک ایڈم جیسا کردار آفر کیا گیا۔اپنے کردار کے حوالے سے دی راک نے مزید بتایا کہ ʼبلیک ایڈم کے پاس وہی جادو اور طاقتیں ہیں جو سپرمین کے پاس تھی، بس ان میں فرق یہ ہے کہ وہ ضدی ہے اور الگ قسم کا سپر ہیرو ہے، جو اپنے انداز میں لوگوں کی مدد کرتا ہے۔ڈیوائن جونسن کا مزید کہنا تھا کہ ʼمیں نے اپنے کیریئر میں اب تک ایسا کوئی کردار نہیں نبھایا، میں شکر گزار ہوں اس سفر کے لیے۔واضح رہے کہ بلیک ایڈم کردار کا آغاز سپرہیرو فلم ʼشیزام کے ساتھ ہوا تھا، اس سیریز میں بلیک ایڈم ایک منفی کردار تھا۔
تازہ ترین