• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا 2 دن کیلئے سرکاری اور پارٹی مصروفیات ترک کرنیکا فیصلہ

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) طویل عرصے بعد وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ اور اتوار دو دن کیلئے سرکاری و پارٹی مصروفیات ترک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

عمران خان نےویک اینڈ اہلخانہ کے ساتھ بنی گالہ میں گزارا۔وزیراعظم عمران خان کی ہفتہ اور اتوار کیلئے سرکاری و پارٹی مصروفیات کا شیڈول ختم کر دیا گیا ہے۔ 

وزیراعظم نے ہفتہ کے روز بنی گالہ میں کوئی ملاقات یا کسی اجلاس کی صدارت نہیں کی اور اتوار کو بھی یہی امکان ہے ۔ 

عام طور پر عمران خان کی بنی گالہ میں ملاقاتیں اور پارٹی اجلاس منعقد کیے جاتے تھے۔

تازہ ترین