اسلام آباد(صباح نیوز) حکومت نے پارلیمان اور پارلیمان سے متعلقہ امور کی نگرانی کیلئے چار رکنی خصوصی کمیٹی کا اعلان کر دیا۔ اس چار رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مقصد پارلیمان کے کردار کو مزید موثر اور فعال بنانا ہے، یہ چار رکنی کمیٹی پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی اور پارلیمان سے متعلقہ امور کی موثر نگرانی کریگی۔