• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:کسٹم کی کارروائی، 9 کروڑ مالیت کی 11 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کسٹم نے ائیر پورٹ روڈ پر نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف شوروم پر کارروائی کرتے ہوئے 9کروڑ مالیت کی 11 گاڑیاں قبضے میں لے لیں، جبکہ شوروم مالکان کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت کی کوشش ایف سی اور پولیس نے ناکام بنا دی،کسٹم کے مطابق کسٹم حکام نے ایف سی اور پولیس کے ہمراہ گزشتہ شب ائیر پورٹ روڈ پر نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے شوروم پر کارروائی کرتے ہوئےشوروم میں کھڑی 9 کروڑ روپے مالیت کی 11قیمتی گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔ اس موقع پر شوروم مالکان نے کار سرکار میں مداخلت کرنے اورہنگامی آرائی کی کوشش کی تاہم سیکورٹی فورسز نےحالات پر قابو پالیا کرلیا۔ تحویل میں لی جانے والی تمام گاڑیوں کو کسٹم ہاؤس منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سریاب روڈ پربھی کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کئی قیمتی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں تحویل میں لی تھیں۔
تازہ ترین