• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد وسیم میکسیکن باکسر سے دبئی میں فائٹ کیلئے تیار

پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم ایک اور انٹرنیشنل فائٹ کے لیے تیار ہیں، محمد وسیم انٹرنیشنل فائٹ کے لیے 22 نومبر کو دبئی میں رنگ میں اتریں گے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم کے مدِ مقابل میکسیکو کے گینگان لوپز ہوں گے۔

میکسیکن باکسر گینگان لوپز اب تک 46 فائٹس میں سے36 میں کامیاب رہے ہیں، لوپز 3 مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔

اس فائٹ کے حوالے سے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میکسیکن باکسر سے مقابلے کے لیے بہت تیاری کی ہے، ان کی تیاری مکمل ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گینگان لوپز تجربے میں ان سے آگے ہیں، تاہم انہیں اپنی کامیابی کی بہت امید ہے اور وہ گینگان لوپز کو ہرا کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

تازہ ترین