• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھتہ خوری میں ملوث سب انسپکٹر ساتھی سمیت گرفتار

بھتہ خوری میں ملوث سب انسپکٹر ساتھی سمیت گرفتار


کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث سب انسپکٹر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ 

کراچی کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پولیس نے قلیل مدتی اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملوث سب انسپکٹر اسلم کو عوام کی مدد سے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق سب انسپکٹر اسلم اپنی پارٹی کے ہمراہ میڈیکل اسٹور والوں سے بھتا لیتا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم میڈیکل اسٹور مالکان کو اغوا کرکے تاوان لینے میں بھی ملوث ہے اور ہر واردات میں کار پر جعلی نمبر پلیٹ استعمال کرتا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب انسپکٹر اسلم پہلے سے ہی معطل ہے۔

دونوں ملزمان کے خلاف تھانا زمان ٹاؤن اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں اغوا برائے تاوان اور بھتے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین