• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی خاتون ڈائیور ریما کارریس میں حصہ لیں گی

جدہ (شاہدنعیم) سعودی عرب کی ریما الجفالی الدرعیہ 22 اور 23 نومبر کو ریاض میں ہونے والی کار ریس ’’ آئی پیس ای ٹرافی ‘‘ میں حصہ لیں گی۔ اس طرح وہ کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں شریک ہونے والی پہلی سعودی خاتون بن جائیں گی۔ یہ ریس عالمی فارمولا ’’ای‘‘ چیمپئن شپ کے چھٹے سیزن کے افتتاح کے ضمن میں منعقد ہو رہی ہے جس میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔اس کٹیگری میں صرف بجلی سے چلنے والی گاڑیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ ریما الجفالی اس سے قبل برطانیہ میں فارمولا 4 چیمپئن شپ میں شریک ہو چکی ہیں۔
تازہ ترین