• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست مدینہ سے بار بار تشبیہ دینے کا سلسلہ بند ہوناچاہیے،خادم رضوی

لاہور(وقائع نگار خصوصی )تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم رضوی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ سے بار بار تشبیہ دینے کا سلسلہ بند ہوناچاہیے ۔ ۔تاریخ کو مسخ کرنے والے اوراپنے مقاصد کےلئے استعمال کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ خادم رضوی کا مزید کہنا تھا ریاست مدینہ میں امیر اور غریب کےلئے ایک قانون تھا لیکن یہاں بااثر افراد کےلئے اور قانون اور غریب لاچار افراد کےلئے اور قانون ہے۔کرپش کرپشن کا شور مچانے سے کرپشن ختم نہیں ہو گی۔جن لوگوں نے احتساب کرنا ہے اگر ان کی شخصیت پر سوالا ت اٹھیں گے اور اگر وہ خود متناز ع ہونگے تو احتساب کون کرے گا۔عوام کے بارے میں کسی کو کوئی فکر نہیں ہے ہر بندہ اپنے پسندیدہ اور قریبی لوگوں کو نوازنے میں مصروف ہیں۔
تازہ ترین