• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف ایگزیکٹیو پسکو کی ہدایت پر کھلی کچہریوں کا انعقاد

پشاور (نیوز ڈیسک) چیف ایگزیکٹیو پسکو انجینئر ڈاکٹر محمد امجد خان کی ہدایت پر صارفین بجلی کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے کے سلسلے میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ صوبہ بھر میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایک کھلی کچہری ایس ای سوات سرکل خالد خان کی زیرنگرانی منعقد ہوئی۔ ایک کھلی کچہری بنوں سرکل کے زیراہتمام سپرنٹنڈنگ انجینئر بنوں سرکل کی زیرنگرانی بنوں 1 ڈویژن کے علاقے میں منعقد ہوئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کئے۔ ایک کھلی کچہری ایس ای پشاور سرکل سمیع اللہ بنگش کی زیرنگرانی منعقد ہوئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور بجلی سے متعلقہ مسائل حل کروائے۔ ایک کھلی کچہری ایس ای ہزارہ 2 سرکل کی زیرنگرانی منعقدکی گئی کھلی کچہری میں لوگوں نے سٹاف کی کمی‘ اوورلوڈڈ ٹرانسفارمروں‘ بوسیدہ تاروں‘ مکانوں کے اوپر سے گزرنے والی تاروں‘ اووربلنگ جیسے مسائل کے بارے میں درخواستیں پیش کیں۔ جن کے حل کے لئے موقع پر ہدایات جاری کی گئیں۔ ایک کھلی کچہری ایس ای صوابی سرکل محمد ریاض خان کی زیرنگرانی منعقد کی گئی۔ کھلی کچہری میں خراب میٹروں کی فوری تبدیلی‘ بجلی بلوں کی درستگی‘ سٹاف کی کمی‘ میٹر ریڈروں کی کمی‘ ٹرانسفارمرز خرابی کا نوٹس نہ لینا‘ ناروا لوڈشیڈنگ کے بارے میں شکایات کے ازالے کے لئے فوری طور پر کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے۔ ایک کھلی کچہری ایس ای مردان سرکل شاہ رس خان کی زیرنگرانی منعقد کی گئی۔ کھلی کچہری میں زیادہ طاقت کے ٹرانسفارمروں کی تنصیب‘ بوسیدہ اور خطرناک تاروں کی تبدیلی‘ خراب میٹروں کی تبدیلی‘ لووولٹیج‘ ری کنڈکٹنگ اور دیگر مسائل پر موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔ ایک کھلی کچہری ایس ای خیبر سرکل کی زیرنگرانی منعقد ہوئی اور بجلی سے متعلقہ مسائل کو موقع پرحل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ ایک کھلی کچہری ایس ای ہزارہ سرکل 1 ایبٹ آباد قاضی محمد طاہر کی زیر نگرانی منعقد ہوئی۔ کھلی کچہری میں ٹرانسفارمروں کی مرمت‘ لوڈشیڈنگ‘ اووربلنگ اور دیگر مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔
تازہ ترین