• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیکسوں اور بجلی کے نرخوں میں استحکام پیدا کرے، چین

اسلام آباد (مہتاب حیدر ) چین نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اپنے ٹیکسوں اور بجلی کے نرخوں میں استحکام پیدا کرے اور ساتھ ہی بجلی کے لیے موثر اور ریگولیٹڈ مارکیٹ قائم کرے تاکہ سی پیک پروجیکٹس پر بہتر انداز سے عملدرآمد کیا جا سکے۔ 

چین کی جانب سے جاری سرکاری دستاویزات میں اس بات پر زور دیا کہ دونوں فریقین کو کمیونیکیشن اور باہمی تعاون بڑھانا چاہئے، سی پیک پراجیکٹس کی بدلتی ہوئی پالیسیوں کے اثرات کا جائزہ لیا جائے اور سی پیک کے مستحکم توانائی پراجیکٹس کو یقینی بنانے کے لیے خطرات سے باخبر رہا جائے۔ 

سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان اورچین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سی پیک ڈیولپمنٹ پراجیکٹس کو یقینی بنانے کے لیے سی پیک پالیسی میں استحکام کی ضرورت ہے۔ 

فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ سی پیک کے تمام پراجیکٹس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جاچکا ہے اور پاکستان نے کیس ٹو کیس کی بنیاد پر ان کی منظوری دی ہے۔ 

یہ پراجیکٹس بلا تعطل جاری ہیں اور پاکستانی پالیسی و ریگولیٹری کے عین مطابق ہیں۔ سی پیک کی موجودہ پالیسیوں اور معاہدوں پر پاکستان اور چین مشترکہ طور پر عملدرآمد کررہے ہیں۔ 

چین نے یہ تجویز دی ہے کہ پاکستان اپنے ٹیکسوں اور بجلی کے نرخوں میں استحکام پیدا کرے اور ساتھ ہی بجلی کے لیے موثر اور ریگولیٹڈ مارکیٹ قائم کرے تاکہ سی پیک پروجیکٹس پر بہتر انداز سے عملدرآمد کیا جاسکے۔

تازہ ترین