• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، بنگلے میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب کی بیٹی کی پراسرار موت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں واقع بنگلے میں رکن صوبائی اسمبلی پنجاب کی جواں سالہ بیٹی کی پر اسرار موت۔ 

تفصیلات کے مطابق گذری تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت کے بنگلہ نمبر 104/2/1 سے 19 سالہ شفا ممتاز دختر ممتازعلی چانگ کی لاش برآمد ہوئی۔

ایس ایچ او رضوان حیدر کے مطابق شفا ممتازکو کلفٹن کے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ فوری طور پر وجہ موت معلوم نہیں ہو سکی، اصل بات پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہو گی، ساؤتھ زون میں تعینات ایک سینئر پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ڈاکٹروں کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم پر بظاہر زخم کا کوئی نشان نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ متوفیہ رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ کی صاحبزادی تھی، تاہم متوفیہ کے اہلخانہ کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کا فیصلہ لڑکی کے والدکے پنجاب سے کراچی آنے پر کیا جائے گا۔

تازہ ترین