• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گارڈن میں زیر زمین گیس پائپ لائن میں آگ لگنے سےخوف وہراس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٞ گارڈن میں زیر زمین گیس پائپ لائن میں آگ لگنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق گارڈن تھانے کی حدود گارڈن ایسٹ پاکستان کوارٹر گڈ لک ہال کے قر یب توار کی شب زیر زمین گیس کی لیکیج کے بعد آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے بعد آگ کے شعلے زمین سے دس فٹ تک بلند ہو گئے، جس کے باعث علا قہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،علاقہ مکینوں کے مطابق اتوار کی صبح کو مذکورہ جگہ کی کھدائی کر کے سیوریج کی صفائی کی گئی تھی جس کے باعث گیس لائن میں لیکیج ہوئی ہے۔
تازہ ترین