• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ؔفلم ’فروزن 2 ‘کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر

ؔفلم ’فروزن 2 ‘کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر


تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’فروزن‘ کے سیکوئل’فروزن 2 ‘کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔

فلمی ستار ے تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

افسانوی کہانی دی اسنو کوئین سے ماخوذ فروزن 2 کی ہدایت کاری ایک بار پھر کرس بک اور جینیفر لی نے کی ہے جس میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے لیے کرسٹین بیل، ایڈینا مینزل، جوناتھن گروف اور جوش گیڈ سمیت دیگر فنکاروں کی آوازیں عکس بند کی گئی ہیں۔

پیٹرڈیل ویکو کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اب اسنو کوئین ایلسا، اینا، کرسٹوف اور اولاف کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی سلطنت کی تاریخ جاننے کیلئے جنگلات کا رُخ کرتے ہیں۔

فلم 22 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین