• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، بابر اعوان

پاکستان کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، بابر اعوان


تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مضبوط رکھنے کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔

بابر اعوان نے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان سے اہم ترین ملاقات کے بعد کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے نزدیک احتساب ہمیشہ پہلی ترجیح رہا ہے، این آر او مانگنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی سے وزیراعظم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور بابر اعوان کی ملاقات میں نوازشریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔

تازہ ترین